Sunday, 7 June 2020

اسلام پر ظلم ھوتا رھا۔۔۔ تبلیغی خاموش



اسلام پر ظلم ھوتا رھا

تبلیغی خاموش،

افغانی ذبح ھوتے رھے

تبلیغی خاموش،

عراقی ناگہانی موت کی نظر کیے جاتے رھے
تبلیغی خاموش
کشمیری مرتے رھے
تبلیغی خاموش،
فلسطینی بے دریغ گاجر مولی کی طرح کاٹے جاتے رھے
تبلیغی خاموش،
روھنگیا میں مسلمان زندہ جلائے گئے
تبلیغی خاموش،
ھالینڈ میں ایک درندے نے بیسیوں نمازی شہید کر دیے
تبلیغی خاموش،
قبلہ اول امت ِ مسلمہ کو پکارتا ھے
تبلیغی خاموش،
اھلِ حق علماء کو بےدھڑک آئے روز موت کے گھاٹ اتار دیتے ھیں
تبلیغی خاموش،
ختمِ نبوت بلوں میں ترمیم کی مکروہ اور روسیاہ گھناؤنی سازشیں آئے روز کا معمول ھیں
تبلیغی خاموش،
میرے رسولِ اکرم کی مقدس ذاتِ پاک کی بے حرمتی اور توھیں کے جگر پاش روح فرسا اور دلدوز واقعات ھوتے ھیں
جوقلب وروح کو وہ ر نج پہنچاتے کہ جن سے پہاڑوں کے جگر چاک اور سمندروں کے سینے چر جائیں
مگر تبلیغی خاموش،
یہاں علی الاعلان قرآنِ کریم کو جلایا جاتا ھے
اور عالمِ اسلام سراپا احتجاج ھوتا ھے
مگر تبلیغی خاموش۔
آخر اس گونگی، بہری، بے روح ،مردہ احساس، جیتی جاگتی لاش ،چلتی پھرتی بے حس میت کے ساتھ ایسا کیا ھو گیا ھے جو آج کا مولوی اللہ کے غضب کو بھی اترتا دیکھ رھا ھے،
اورعرشِ بریں کو ہلتا بھی محسوس کررھا رھا ھے،
اور اسے نزولِ عذاب کے واضح آثار بھی نظر آرھے ھیں۔۔۔۔۔
آخر یہ جماعت امت کے کس غم میں تڑپی ھے جو آج فرشتے ان کے لیے اتر آنے کو بے قرار ھوں۔
کہیں یہ تو نہیں کہ
یہ جماعت اپنے پرائے سب کی رکھیل ھے۔۔۔۔۔
اس لیے سب کو دکھ ھو رھا ھے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔