تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 26
نبیوں کا طریقہ ، نبیوں والا کام کیا ہے ؟
قرآن و احادیث پر نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
دیگر انبیاء کا کام یا طریقہ صرف دعوت و تبلیغ تک محدود نہیں تھا .. بلکہ دیگر امور بھی سر انجام دیتے تھے ۔۔
نبیوں والے کام
سوال : اگر صرف دعوت و تبلیغ تک محدود نہیں تھا تو .. کیا تھا پهر انبیاء کا طریقہ ؟
جواب :
* وہ دعوت و تبلیغ جس میں کوئی مداہنت نہ ہو جس سے مفسدین آمادہ دشمنی و پیکار و قتل ہو جائیں جو باطل کے لئے سوہان روح ہو جو جابروں کی نیندیں حرام کر دے جس کی وجہ سے وطن کو چھوڑنا پڑے
نیز
*تعلیم و تزکیہ
* جہاد و قتال
* حکومت و سلطنت
* قضاء و افتاء
* امامت و خطابت
* یتیموں بیواوں اور غریبوں کی خبر گیری
* ایک بہترین اور مثالی معاشرے کی تعمیر وغیرہ وغیرہ
قرآن بتاتا ہے کہ نبیوں والے کام کیا ہیں
آئیے قرآن مجید سے معلوم کرتے ہیں کہ نبیوں کا طریقہ اور نبیوں والا کام کیا ہے ؟
ربنا وابعث فيهم رسولا منهم يتلوا عليهم آياتک ويعلمهم الكتاب والحكمة ويزكيهم ..
البقرة 129
ترجمہ :
( حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام نے دعا کرتے ہوئے عرض کیا ) ہمارے پروردگار ! اِن میں اِن ہی میں سے ایک پیغمبر بھیج دیجئے ، جو ان کو آپ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کریں ، کتاب وحکمت کی تعلیم دیں اورانھیں پاک وصاف کردیں ،
اس آیت میں پیغمبر کے یہ کام بتائے گئے ہیں اللہ تعالی کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنانا ، کتاب و حکمت کی تعلیم ، کفر و شرک اور گناہوں سے پاک کرنا ۔۔۔
افكلما جآءكم رسول بما لا تهوی أنفسكم استكبرتم ففريقا كذبتم وفريقا تقتلون ..
البقرة 87
ترجمہ :
تو کیا جب بھی کوئی پیغمبر تمہارے پاس ایسی شریعت لے کر آتا ہے جو تم کو پسند نہیں ، تو تم تکبر کرنے لگتے ہو ؟ بعض کو تو تم نے جھٹلایا اوربعض کو قتل ہی کردیا۔ / یا بعص ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کرنا چاہتے ہو ؟
اس آیت سے معلوم ہوا کہ پیغمبر مداہنت سے پاک ایسی دعوت دیتے ہیں کہ طواغیت کو اچھی نہیں لگتی یہاں تک کہ وہ جھٹلانے بلکہ قتل کرنے کے درپے ہو جاتے ہیں ۔۔۔
إنا أرسلناك بالحق بشيرا ونذيرا ..
البقرة 119
ترجمہ :
ہم نے تمہیں حق دے کر بھیجا بشارت سنانے والا اور ڈرانے والا ۔۔۔
نبی کا کام بشارت سنانا بھی ہے ، اور کفر بدعات اور فسق پر وعیدیں سنانا جہنم سے ڈرانا بھی ہے ۔۔۔ اور یہ حضرات انذار کو خلافِ حکمت سمجھتے ہیں ۔۔۔
وقتل داود جالوت ..
البقرة 251 ۔۔۔
ترجمہ :
اور داؤد نے جالوت کو قتل کر دیا ۔۔۔
ثابت ہوا کہ انبیاء علیہم السلام نہ صرف جہاد کرتے تھے بلکہ قتل بھی کرتے تھے ۔۔۔۔ اور یہ حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
إذ تصعدون ولا تلوون على أحد والرسول يدعوكم في أخراكم ..
آل عمران 153
ترجمہ :
( اے مسلمانو ! وہ وقت یاد کرو ) جب تم چڑھے چلے جارہے تھے ، کسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے اور رسول تم کو پچھلی صف سے پکار رہے تھے ۔۔۔
ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدان جہاد میں لشکر کی کمانڈ کیا کرتے تھے ۔۔۔۔
قل قد جآءكم رسل من قبلي بالبينات وبالذي قلتم فلم قتلتموهم إن كنتم صادقين * فإن كذبوك فقد كذب رسل من قبلك ..
آل عمران 183 و 184
ترجمہ :
( ان یہود سے ) کہہ دو کہ تمہارے پاس تو مجھ سے پہلے کھلی ہوئی نشانیاں لے کر اور ( خود ) تمہارا یہ مطالبہ لے کر بھی بہت سے پیغمبر آئے ، تو اگر تم سچے ہو تو پھر تم نے ان کو کیوں مار ڈالا تھا ؟ پھر اگر ان لوگوں نے آپ کو جھٹلایا ہے تو ( اس سے غمگین نہ ہوں کہ )آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جو کھلی ہوئی نشانیاں ، صحیفے اور روشن کتاب لائے تھے ،جھٹلائے جاچکے ہیں ۔۔۔
ثابت ہوا کہ انبیاء کی دعوت مداہنت سے پاک ایسی دعوت ہوتی ہے جس کی پاداش میں قتل کیے جاتے ہیں یا انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔۔۔
وكأين من نبي قاتل معه ربيون كثير ..
آل عمران 146
ترجمہ :
بہت نبیوں کے ساتھ مل کر بہت سے اﷲ والوں نے جنگ کی ہے ۔۔۔
ثابت ہوا کہ قتال بھی کار نبوت ہے
رسلا مبشرين و منذرين لئلا يكون للناس على الله حجة بعد الرسل ..
النساء 165
ترجمہ :
ہم نے پیغمبر بھیجے خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے ؛ تاکہ لوگوں کے لئے ان پیغمبروں کے بعد اﷲ کے سامنے کوئی عذر باقی نہ رہے ۔۔۔
خوشخبری سنانا ڈرانا اتمام حجت کرنا بھی انبیاء کے کام ہیں ۔۔۔
ياأهل الكتاب قد جآءكم رسولنا يبين لكم كثيرا مما كنتم تخفون من الكتاب ويعفوا عن كثير .. المائدة 15
ترجمہ :
اے کتاب والو ! تمہارے پاس ہمارے رسول آچکے ہیں ، کتاب ( الٰہی ) کی بہت سی باتیں جنھیں تم چھپاتے ہو ، وہ اسے تمہارے لئے بیان کرتے ہیں اور بہت سی باتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔۔۔
اللہ کے دین کی جن باتوں کو لوگوں نے چھپایا ہو انہیں لوگوں کے سامنے ظاہر کر کے لانا بھی انبیاء علیہم السلام کے کام میں سے ہے ۔۔۔ اور یہ حضرات ، خود چھپانے والے ہیں ۔۔۔۔ چھ نمبروں ، فضائل اعمال اور فضائل صدقات کے علاوہ پورے دین کو چھپایا ہوا ہے ۔۔۔ چنانچہ کسی نے ان سے طاغوت کا لفظ تک ابھی تک نہیں سنا ہے ۔۔۔
يقوم ادخلوا الأرض المقدسة التي كتب الله لكم ولا ترتدوا على أدباركم ..
المآئدة 21
ترجمہ :
( موسی علیہ السلام بولے ) میری قوم ! تم اس پاک زمین میں داخل ہو ، جس کو اﷲ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے، اوراپنی پیٹھیں نہ پھیرلو ، ورنہ نقصان اُٹھاؤ گے۔ ۔۔۔
ثابت ہوا کہ دعوتِ جہاد بھی انبیاء علیہم السلام کا کام ہے
إنا أنزلنا التوراة فيها هدی ونور يحكم بها النبيون ....
المائدة 44
ترجمہ :
یقینا ہم نے تورات اتاری تھی جس میں ہدایت اور روشنی تھی جس کے مطابق انبیاء فیصلے کیا کرتے تھے ۔۔۔
معلوم ہوا کہ شریعت کے مطابق فیصلے کرنا بھی انبیاء علیہم السلام کا کام ہے ۔۔۔
ياأيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك .. المائدة 67
ترجمہ :
اے رسول ! پہنچا دیجئے وہ دین جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف نازل ہوا ہے
معلوم ہوا کہ پورے دین کی تبلیغ ضروری ہے نہ کہ چند نمبروں کی ۔۔۔
وكذلك جعلنا لكل نبي عدوا شياطين الإنس والجن ..
الأنعام 112
ترجمہ :
اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے انسان اور جِنَّات میں سے شیاطین کو دشمن بنا دیا تھا ۔۔۔
معلوم ہوا کہ حق کے لئے انسانوں اور جنات کے شیاطین سے دشمنی انبیاء علیہم السلام کا شیوہ ہے
الذين يتبعون الرسول النبي الأمي الذي يجدونه مكتوبا عندهم قي التوراة والإنجيل يأمرهم بالمعروف وينهاهم عن المنكر ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث ويضع عنهم إصرهم والأغلال التي كانت عليهم ..
الأعراف 157
ترجمہ :
جو لوگ اس کے بھیجے ہوئے نبی اُمّی کی پیروی کرتے ہیں ، جن کا ذکر وہ اپنے پاس تورات و انجیل میں پاتے ہیں ، کہ وہ رسول نیکی کا حکم دیں گے ، برائی سے روکیں گے ، پاک چیزوں کو حلال کریں گے ، گندی چیزو ں کو حرام قرار دیں گے ، اُن سے ان کا بوجھ اور طوق ، جو اُن کے اوپر ہیں ، اُتاردیں گے ۔۔۔
ثابت ہوا کہ آیت میں مذکور تمام کام انبیاء علیہم السلام کے کام ہیں ۔۔۔ نبی کے طریقے ہیں ۔۔۔ جمہوریت آج کل سب سے بڑا منکر ہے لیکن یہ لوگ اس کے خلاف ایک بول بھی نہیں بولتے ۔۔۔
ياأيها الذين آمنوا استجيبوا لله وللرسول إذا دعاكم لما يحييكم ..
الانفال 24
ترجمہ :
اے ایمان والو ! اللہ اور رسول کی بات قبول کرو ،جب کہ وہ تمہیں ایسے کام کی طرف بلاتے ہیں ، جس میں تمہارے لئے زندگی کا سامان ہے ( یعنی جہاد کی طرف )
ثابت ہوا کہ دعوتِ جہاد بھی کار نبوت ہے نبی کا طریقہ ہے
واعلموا أنما غنمتم من شيء فأن لله خمسه وللرسول ....
الانفال 41
ترجمہ :
جان لو کہ تم جو بھی مالِ غنیمت حاصل کرو ، اس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے ، رسول کے لئے ،
برآءة من الله ورسوله إلى الذين عاهدتم من المشركين ..
برآءة 1
ترجمہ :
( مسلمانو ! )جن مشرکوں سے تم نے معاہدہ کر رکھا ہے ، ان سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے براءت (کااعلان کیا جاتا )ہے
و أذان من الله ورسوله إلى الناس يوم الحج الأكبر أن الله بريء من المشركين ورسوله .. برآءة 3
ترجمہ :
بڑے حج کے دن اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان ہے کہ اللہ اور اس کا رسول شرک کرنے والوں سے بے تعلق ہیں
هو الذی ارسل رسوله بالهدی و دین الحق لیظهره علی الدین کله ولو کره المشرکون .. برآءة 33
ترجمہ :
وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے ؛ تاکہ اسے تمام مذاہب پر غلبہ عطا فرمائے، اگر چہ شرک کرنے والوں کو یہ پسند نہ ہو ۔۔۔
پس ثابت ہوا کہ دین کو غالب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے خواہ کفار اور مشرکین کو بہت برا لگے ۔۔۔
ياأيها النبي حرض المؤمنين علي القتال .. برآءة يا التوبة 65
ترجمہ :
اے نبی ! ایمان والوں کو قتال کی پرزور ترغیب دیجئے
ما كان لنبي أن يكون له أسري حتى يثخن في الأرض .. برآءة يا التوبة 67
ترجمہ:
نبی کی شان کے لائق نہیں کہ ان کے پاس قیدی موجود رہیں جب تک کہ وہ زمین میں اچھی طرح خون ریزی نہ کرلے،
ياأيها النبي قل لمن في أيديكم من الأسری ... التوبۃ 69
ترجمہ :
اے نبی ان قیدیوں سے کہہ دیجئے جو تمہارے ہاتھوں میں ہیں
ياأيها النبي جاهد الكفار والمنافقين واغلظ عليهم .. التوبۃ 73
ترجمہ
اے نبی کفار اور منافقین کے ساتھ جہاد کیجیے اور ان پر سختی کیجیے ۔۔۔
لكن الرسول والذين آمنوا معه جاهدوا بأموالهم وأنفسهم .. برآءة يا التوبة 88
ترجمہ
لیکن رسول اور اس کے ساتھ ایمان والوں نے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کیا ۔۔۔
ولقد بعثنا في كل أمة رسولا أن اعبدوا الله واجتنبوا الطاغوت .. النحل 36
ترجمہ
ہم نے یہ پیغام دے کر ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے دور رہو ۔۔۔
وكان يأمر أهله بالصلوة والزكوة .. مريم 55
ترجمہ
اور اسماعیل اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوۃ کی تاکید کرتے رہے
وما أرسلنا من قبلك من رسول إلا نوحي إليه أنه لا اله الا أنا فاعبدون .. الأنبياء 25
ترجمہ
ہم نے تجھ سے پہلے جو بھی رسول بھیجا ہے اسے وحی کے ذریعے یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ میرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں پس میری عبادت کرو
وإذا دعوا إلى الله و رسوله ليحكم بينهم إذا فريق منهم معرضون .. النور 48
ترجمہ
اور جب ان منافقین کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول ان کے درمیان فیصلہ کرے تو ان میں سے ایک فریق منہ موڑ لیتا ہے
ارجع إليهم فلنأتينهم بجنود لا قبل لهم بها ولنخرجنهم منها أذلة وهم صاغرون .. النمل 37
ترجمہ
حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ سبا کے قاصد سے کہا کہ اپنی ملکہ کے پاس واپس چلے جائیے ہم ایک ایسا لشکر لا رہے ہیں جس سے مقابلے کی کی تاب وہ نہیں رکھتے ۔۔۔ اور ہم ان کو ان کے علاقے سے کمزور کرکے ذلیل کرکے نکالیں گے
ياأيها النبي إنا أرسلناك شاهدا ومبشرا ونذيرا * و داعيا إلى الله بإذنه وسراجا منيرا .. الأحزاب 45 و 46
ترجمہ
اے نبی ہم نے تمہیں شاہد بشیر اور نذیر ، اور اللہ کی طرف اللہ کے حکم سے بلانے والا اور روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے
وما أرسلنا في قرية من نذير إلا قال مترفوها إنا بما أرسلتم به كافرون ..
سبأ 34
ترجمہ :
اور ہم نے جب بھی کسی شہر میں کوئی پیغمبر بھیجا تو وہاں کے عیش پرست لوگوں نے یہی کہا کہ تم جو دین لے کر آئے ہو ہم تو اس کا انکار ہی کرتے ہیں
ولقد سبقت كلمتنا لعبادنا المرسلين * إنهم لهم المصورون * وإن جندنا لهم الغالبون .. الصافات 170
اورہمارے بھیجے ہوئے بندوں ( یعنی پیغمبروں ) کے لئے پہلے ہی ہمارا فیصلہ ہوچکا ہے ،کہ اُن ہی کی مدد کی جائے گی ،اور یقیناً ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا ،
وما لكم لا تؤمنون بالله والرسول يدعوكم لتؤمنوا بربكم وقد أخذ ميثاقكم إن كنتم مؤمنين .. الحديد 8
ترجمہ
اور تم کو کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے ہو ؛ حالاں کہ پیغمبر تم کو دعوت دے رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ اور اللہ تم سے اس کا عہد لے چکے ہیں ، اگر تم واقعی ماننے والے ہو
لقد أرسلنا رسلنا بالبينات وأنزلنا معهم الكتاب والميزان ليقوم الناس بالقسط ..
الحديد 25
ترجمہ۔ :
ہم نے پیغمبروں کو کھلی ہوئی نشانیاں دے کر بھیجا اور ہم نے ان کے ساتھ (آسمانی ) کتاب اور ترازو بھی اُتارا ؛ تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں
ياأيها المزمل * قم الليل إلا قليلاً ... الآيات من سورة المزمل
ترجمہ
اے چادر اوڑھنے والے !کچھ حصہ کو چھوڑ کر رات میں نماز پڑھا کیجئے ، ........
قل هذه سبيلی ادعوا الی اللہ علی بصيرة ... یوسف 108
ترجمہ
کہہ دیجئے کہ یہ میرا طریقہ ہے میں علم کے ساتھ اللہ کی طرف بلاتا ہوں
ادع إلى سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة وجادلهم بالتي هي أحسن ... النحل 125
ترجمہ
اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور خوبصورت بول کے ساتھ بلائیے اور جو طریقہ بہتر ہو اس کے ساتھ ان کے شبہات کا جواب دیجئے ۔۔۔
بہت سی آیات کو اختصار کی وجہ سے نہیں لکھا .. ان آیات میں اہم باتیں آگئی ہیں ان شاء اللہ .. مذکورہ آیات سے معلوم کر لیجۓ کہ انبیاء کا طریقہ یا نبیوں والا کام کیا ہے .. ہم اختصار کے ساتھ اشارتا ذکر کر رہے ہیں ..
تلاوت آیات ، تعلیم ، تزکیہ ، بشارت سنانا ، ڈرانا ، حکمت بصیرت خوبصورت بول اور علم کے ساتھ دعوت حق دینا اور احسن طریقے سے جدال ( شبہات کا جواب دینا تاکہ لوگ " دیکھ کر چلیں " ) میدان جنگ میں لشکر کو سنبھالنا ، لڑنے کے لئے مومنوں کو ابھارنا ، خود لڑنا ، قتل کرنا ، مال غنیمت لینا ، قیدی بنانا، کفار و منافقین سے جہاد اور ان پر سختی ، شیاطین و مجرمین سے دشمنی کرنا ، سخت تکلیفوں اور مصیبتوں کا سامنا کرنا ، الله کے راستے میں قتل ہو جانا ، لوگوں پر اللہ کا پیغام پہنچا کر اتمامِ حجت کرنا ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا ، پاکیزہ چیزوں کو حلال اور خبیث چیزوں کو حرام قرار دینا ، امت پر سے مشقتوں کو ہٹانا ، خاص طور پر الله تعالی کے ان احکام کو آشکارا کرنا جنہیں مفاد پرست لوگ چھپاتے ہیں ، اللہ کے دین کو دیگر ادیان پر غالب کرنا ، الله کے دشمنوں کی خوب خون ریزی کرنا ، الله کے دشمنوں کو ذلیل و خوار کرنے کی سخت دھمکیاں دینا مشرکین سے اظہارِ براءت ، دشمنوں سے صلح و جنگ کے معاملات طے کرنا ، الله تعالی کی کتاب کے مطابق فیصلے کرنا ، انصاف قائم کرنا ، رات کو رب کے حضور کھڑے ہو کر عبادت کرنا وغیرہ وغیرہ .. یہ تمام باتیں نبیوں کے طریقے اور کام میں داخل ہیں پر اللہ تعالیٰ ہدایت دے تو کام بنے .. اگر اختصار سے کہوں تو اللہ کے نبی کا طریقہ یا راستہ کیا ہے ؟ کتاب و سنت .. کسی فقہ کی کتاب کو اٹهائیے کتاب الطہارة سے لے کر کتاب المیراث تک اور کسی حدیث کی کتاب کو اٹهائیے اول سے لے کر آخر تک .. یہ سب اللہ کے نبی کا طریقہ ہے .. لیکن ہمارے مہربانوں نے اس کهلے میدان کو اتنا تنگ کر دیا کہ اس میں سوائے بستر کے اور کوئی چیز سما ہی نہیں سکتی .. چند لٹے پٹے خود ساختہ کاموں کا نام تبلیغ رکھ دیا اور اس پر " نبیوں والا کام " کا لیبل لگا دیا ..
کیا تبلیغی حضرات الله کے قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ؟ حالانکہ اللہ کے قانون کے مطابق فیصلے انبیاء کا طریقہ یا نبیوں والا کام ہے ؟؟؟ انا انزلنا التوراة فيها هدی ونور يحكم بها النبيون ...
وان احکم بینهم بما انزل الله ... واذا دعوا إلى الله و رسوله ليحكم بينهم إذا فريق منهم معرضون ...
کیا یہ جہاد و قتال کرتے ہیں جو کہ انبیاء کا طریقہ ہے ؟ وکاین من نبي قاتل معه ربيون كثير ..
فقاتل فی سبیل اللہ لا تکلف الا نفسک ..
وقتل داود جالوت ...
ارجع إليهم فلنأتينهم بجنود لا قبل لهم بها ولنخرجنهم منها أذلة وهم صاغرون ..
کیا ان کی اکثریت طاغوت کے معنی جانتی ہے ؟ انکار یا اجتناب تو کسی چیز کے جاننے کے بعد کا مرحلہ ہے. .. حالانکہ انبیاء کا طریقہ تو یہ ہے
ولقد بعثنا في كل أمة رسولا أن اعبدوا الله واجتنبوا الطاغوت ..
کیا ان کی ایک کثیر تعداد طاغوت کے ہاں ملازمت نہیں کرتی ؟ کیا کبھی انہوں نے ان کو روکا ہے ؟ خود بندہ کے لئے دوران اسارت سب سے زیادہ سخت یہی ثابت ہوئے ؟ قاتلهم الله ..
کیا یہ مجرمین اور شیاطین الانس والجن سے دشمنی کرتے ہیں جو کہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے ؟ ..
وكذلك جعلنا لكل نبي عدوا شياطين الإنس والجن ..
وكذلك جعلنا لكل نبي عدوا من المجرمین ..
فالتقطه آل فرعون لیکون لهم عدوا و حزنا ..
کیا یہ لڑنے پر ابھارتے ہیں .. یاایها النبي حرض المؤمنين علي القتال ؟؟
اس طرح اوپر کی آیات کو دیکھتے جائیں اور پھر اس کا موازنہ موجودہ نام نہاد تبلیغی جماعت کے عمل سے کرتے جائیں ... آپ کے لئے ان شاء اللہ بالکل صاف ہو جائے گا کہ یہ لوگ اپنے دعوے میں کتنے سچے ہیں ؟
انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کیسے ہوتی ہے ؟
اب آئیں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انبیاء کی دعوت کیسی ہوتی ہے .. تو سنیں .. انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت مداہنت سے پاک دعوت ہوتی ہے .. انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت طاغوت کے انکار سے شروع ہوتی ہے .. انبیاء کرام علیہم السلام علم و بصیرت سے اچهے سے اچهے انداز میں پوری ذمہ داری اور دردمندی کے ساتھ اپنی دعوت پیش کرتے ہیں .. سنجیدگی سے پیش کئے گئے شبہات کا بہترین مدلل جواب دیتے ہیں تاکہ لوگ " دیکھ کر چلیں " .. طاغوت کو اس دعوت میں اپنی موت نظر آتی ہے چنانچہ وہ اپنی تمام تر رعونت کے ساتھ مخالفت اور دشمنی پر کمر بستہ ہو جاتا ہے اور دعوت اور داعی کی ہر ممکن کوشش سے خاتمے کے لئے تگ و دو شروع کر دیتا ہے .. وہ حق کے مقابلے میں ہر اخلاقی حد سے گزر جاتا ہے .. وہ ایک لمحے کے لئے بھی حق کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا .. یہی ہے جو ہمیں قرآن بتاتا ہے انبیاء کرام علیہم السلام کے قصوں میں .. لیکن یہاں دیکھیں تو افسوس ناک صورت حال ہے .. اس دعوت سے طاغوت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ طاغوت روزانہ سینکڑوں جماعتوں کو ویزے دیتا ہے .. اپنے زیر تسلط علاقوں میں پوری فراخدلی سے لاکھوں کے اجتماعات برداشت کرتا ہے .. اپنے چرچ ان کے ہاتھوں بیچ کر انہیں مراکز فراہم کرتا ہے .. صرف لندن شہر میں کئی سال پہلے کے ایک ذمہ دار کے مطابق سولہ چرچ تبلیغی جماعت کے ہاتھوں فروخت کئے گئے .. آخر کچھ تو دال میں کالا ہے .. دعوت ادھوری وہ بھی مداہنت کے ساتھ طاغوت کے لئے قابل قبول یا کم از کم قابل برداشت .. کیا یہی انبیاء کرام علیہم السلام کی محنت اور دعوت ہے ؟ کیا یہی نبیوں کا کام ہے ؟؟؟
کمال تو یہ ہے کہ وہ ادھوری دعوت بھی علم کے ساتھ نہیں جہالت کے ساتھ دیتے ہیں حالانکہ نبوی طریقہ تو بصیرت کے ساتھ دعوت دینے کا ہے قل هذه سبيلی ادعوا الی اللہ علی بصيرة .. ادع إلى سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة وجادلهم بالتي هي أحسن .. الله تعالی سمجھنے کی توفیق دے ..
الغرض ! اگر انبیاء کے طریقے کو انتہائی محدود کرکے صرف دعوت میں منحصر کر دیا جائے تب بھی بات نہیں بنتی کیونکہ انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت مداہنت سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ علم و بصیرت کے ساتھ ہوا کرتی تھی اس میں طاغوت کا انکار ہوا کرتا تھا اور اس میں سنجیدگی سے پیش کئے گئے شبہات کا متین علمی جواب بھی ہوا کرتا تھا ... جبکہ یہاں علم کی بجائے جہالت ہے .. مداہنت ہے بریلویوں کے پاس جا کر ان کی خرافات پر خاموشی اختیار کر کے بلکہ شمولیت اختیار کرکے ان کے جواز کا تاثر دیتے ہیں .. صرف بریلوی ہی نہیں یہ بہت سے دیگر مواقع پر بھی مداہنت کا ثبوت بہم پہنچاتے رہتے ہیں .. انبیاء کرام علیہم السلام شبہات کا جواب دیا کرتے تھے جبکہ یہ اپنے اوپر وارد ہونے والے اعتراضات سے ہمیشہ پہلو تہی کرتے ہیں .. انہوں نے انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کے برعکس چند خودساختہ اصول بنائے ہیں مثلاً
یہ راستہ دیکھ کر چلنے کا نہیں چل کر دیکھنے کا ہے .. آجاو قادیانیو شیعو بریلویو ! ہمارے تبلیغی بهائیوں نے بڑا خوبصورت اصول بنایا ہے اسے سیکھ لو تمہاری جان چھوٹ جائے گی .. آرام سے رہوگے .. ہر قسم کی گمراہی پهیلانے کے لئے آسان پیکج .. نیز تبلیغی جماعت میں ہر قسم کی گمراہی پهیلانے کی سہولت موجود ہے کیونکہ ذہنوں پر تو تالے لگا دئے گئے کیونکہ یہ راستہ دیکھ کر چلنے کا تو ہے نہیں .. بس تم کہتے رہو کوئی دیکھے گا نہیں .. یہ اندھوں کی دنیا ہے .. اس طرح ایک اور گمراہ کن اصول یہ ہے
قائل کرنا نہیں مائل کرنا ہے .. کیا انبیاء کرام علیہم السلام کی شخصیتوں میں بلا کی کشش نہیں ہوا کرتی تھی ؟ کیا وہ قائل کرنے کی بجائے مائل کرنے میں ناکام تھے ؟ بہرحال ززیہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے .. کس کس بات کو رویا جائے .. انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت میں طاغوت کا انکار ہوا کرتا تھا اور یہ تا صبح قیامت طاغوت کا انکار نہیں کریں گے ..
اس لئے کہنے دیجئے کہ انبیاء کے طریقے نبیوں والے کام کے نام پر بہت بڑا جهوٹ بولا جارہا ہے .. بہت بڑا دھوکہ دیا جا رہا ہے
ہاں ایک بات بھول گیا وہ یہ کہ انبیاء کرام علیہم السلام کفار و فجار کو دعوت دیا کرتے تھے جب کہ ان کے اصول میں یہ ہے کہ ان لوگوں کو دعوت نہیں دینی .. صرف اسی پر بس نہیں بلکہ یہ گشت میں نکلتے ہیں اور کسی کو مسلم سمجھ کر بات شروع کر دیتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ بهائی میں ہندو ہوں یا شیعہ ہوں تو یہ معافی مانگ لیتے ہیں کہ غلطی ہو گئی ہم نے پہچانا نہیں .. لو بهائی سنبھالو اب .. یہ ہے انبیاء کی دعوت .. انا للہ وانا الیہ راجعون
ان تمام خامیوں کے باوجود کرم فرماووں نے تو چند چیزوں کے تمام حقوق اپنے نام محفوظ کر لئے ہیں جن میں اللہ کا راستہ ، دین کا کام ، نبیوں کا کام بطور خاص قابلِ ذکر ہیں .. کسی اور فرد یا جماعت نے اگر ان چیزوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے ۔۔۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔