تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 20۔۔۔ نمازوں کا ضیاع
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 20
⬅ نمازوں کی بربادی ➡
امت کے درد ، امت کے جوڑ کی فکر میں یہ لوگ بسا اوقات اللہ تعالٰی سے ناطہ توڑ دیتے ہیں ... بدعات و منکرات میں شرکت کر لیتے ہیں ... کتمان حق کر لیتے ہیں ... بعض دفعہ گناہوں میں سہولت کار بھی بن جاتے ہیں ... اور بھی بہت کچھ کر لیتے ہیں ... لیکن آج نمازوں کے ضیاع کے بارے میں بات کرتے ہیں وباللہ التوفیق
ان حضرات کی جب کسی بریلوی محلے میں تشکیل ہو جاتی ہے تو ... امت کی فکر میں ... امت کے درد و غم میں ... امت میں جوڑ پیدا کرنے کے لئے ... دھڑا دھڑ بریلویوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے لگ جاتے ہیں ... بلکہ یوں کہئے : نمازیں ضائع کرنے لگ جاتے ہیں ... اور اس پر خوش ہو کر کہتے ہیں ... الحمدللہ چالیس دن تکبیر اولی سے نمازیں پڑهی ہیں ... اور ان نمازوں کی قضاء بھی نہیں پڑهتے ... موجودہ بریلویوں کے کیا کیا عقائد ہیں یہ آج کے دور میں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ... بدعات میں سرتاپا لتھڑے ہوئے ... متعدد شرکیہ عقائد کے حامل ... علماء حق سے بغض رکھنے والے ...
اپنے دین کے معاملے میں کوئی بھی محتاط مسلمان ان کے پیچھے اپنی نمازیں ضائع نہیں کر سکتا اور نہ ہی دوسروں کو اس کا فتویٰ دے سکتا ہے ... صرف یہی نہیں بلکہ یہ اور بھی متعدد گمراہ لوگوں کے پیچھے بےدهڑک اپنی نمازیں برباد کرتے رہتے ہیں ...
نمازوں کے ضیاع کے سلسلے میں اس اعلان سے اغماض نہیں کیا جاسکتا کہ " نمازیوں کا خیال کرتے ہوئے قریب قریب تشریف لائیں " ... یہ اعلان کرتے ہوئے وہ خود نمازیوں کے سکون کو غارت کر دیتے ہیں ... یعنی یہ اعلان کرتے ہوئے وہ خود نمازیوں کا خیال نہیں رکھ رہا ہوتا ... اور پھر دوران نماز " تعلیم " یا بیان شروع کر کے تو بیچارے مسبوقین کی نمازوں پر تباہی مسلط کر دیتے ہیں ... اکثر و بیشتر یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ " تعلیم " کے لئے زیادہ لوگوں کو گھیرنے کے لئے یہ جلدی جلدی دو چار ٹونگیں مار کر فضائل اعمال ہاتھ میں لے کر بولنا شروع ہو جاتے ہیں ... ایسا وہ اس لئے کرتے ہیں تاکہ جلدی نماز پڑھنے والے باہر نہ نکل سکیں ... بعض حضرات تو سنتوں کو اسی حرص میں موخر کر دیتے ہیں حالانکہ ہمارے فقہاء کرام رحمہم الله نے اس پر بہت زور دیا ہے کہ سنتیں فرضوں کے متصل بعد پڑھی جائیں ... اوراد و اذکار سنتوں سے فارغ ہونے کے بعد پڑھے جائیں ...
اجتماع میں بهی ایسی صورتیں پیش آجاتی ہیں کہ صفوں میں اتصال نہیں ہوتا لیکن اول تو کوئی اس کی پرواہ نہیں کرتا اور جو کرتے ہیں تو وہ یہ سمجھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں اتصال ہوگا ... حالانکہ ایسی صفیں بھی پائی جاتی ہیں جن کا کہیں بھی اتصال نہیں ہوتا ...
تشکیلوں میں مسائل سے ناواقفیت کی وجہ سے بھی بہت سی نمازیں تباه کر دیتے ہیں ... قصر و اتمام کے مسائل ... تیمم و وضوء کے مسائل وغیرہ وغیرہ
بعض محلوں کے جاہل امام وقت سے پہلے نماز کھڑی کر دیتے ہیں لیکن یہ جوڑ کی فکر میں وقت سے پہلے بھی نمازیں پڑھتے ہیں ..
ان تمام صورتوں میں بدعتیوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے کی صورت بہت زیادہ سنگین ہے ... اور پیش بھی بہت زیادہ آتی ہے .. نمازیں تو نمازیں ضائع ہو جاتی ہیں ... دلوں سے بدعات کی نفرت بھی نکل جاتی ہے اور اس کی جگہ ان علماء کی نفرت بیٹھ جاتی ہے جو ان بدعات پر نکیر کرتے ہیں ... اور یہ بدعتیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی صورت اس جماعت میں وقت لگانے والے اکثر لوگوں کو پیش آتی ہے
جو نمازوں کو ضائع کرتا ہے وہ باقی عبادات کو بہت زیادہ ضائع کرتا ہے
عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ إِنَّ أَهَمَّ أَمْرِكُمْ عِنْدِي الصَّلَاةُ فَمَنْ حَفِظَهَا وَحَافَظَ عَلَيْهَا حَفِظَ دِينَهُ وَمَنْ ضَيَّعَهَا فَهُوَ لِمَا سِوَاهَا أَضْيَعُ
مالك في موطئه في وقوت الصلاة
جان بوجھ کر نماز ضائع کرنے کا کیا گناہ ہے ؟ .. کاش ان حضرات کو پتا ہوتا .. اس امت کے کتنے كبار علماء نے اس پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے گو کہ جمہور کے ہاں کفر نہیں لیکن کیا کوئی مسلمان جان بوجھ کر نماز ضائع کر سکتا ہے ؟ کیا کوئی مسلمان اس پر راضی ہو سکتا ہے کہ اس کی نسبتِ اسلام یعنی مسلمان ہونے میں علماء اختلاف کریں ؟ ۔۔۔ یعنی اس شخص کو کیسے قرار آ سکتا ہے جسے حضرت عمر حضرت ابن مسعود حضرت ابن عباس حضرت عبداللہ بن المبارک امام احمد بن حنبل امام اسحاق بن راہویہ رضی اللہ عنہم کافر سمجھتے ہوں ؟
صرف یہ نہیں کہ اپنی نمازیں برباد کرتے ہیں بلکہ گشت میں دوسروں کو لانے کی کوشش کرکے ان کی نمازیں بھی برباد کرنے کے درپے ہوتے ہیں کہ فلاں مسجد میں جماعت آئی ہے آپ ہمارے ساتھ نقد چلیں اگر وہ معذرت کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ اچھا مغرب یا عشاء کی نماز وہاں پڑھیں ؟ ۔۔۔ یعنی ہم تو بریلویوں کے پیچھے اپنی نمازیں برباد کر رہے ہیں آپ بھی اپنی نماز برباد کر لیں ۔۔۔ اس طرح انہوں نے لاکھوں لوگوں کی نمازیں برباد کی ہیں ۔۔۔ اور تا ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔۔۔
واضح رہے کہ نماز چھوڑنے کی تمام وعیدیں ان حضرات کے لئے بھی ہیں انہیں الله سے ڈرنا چاہئے اور اس حرکت کو فوراً چھوڑنا چاہئے .. وما علينا إلا البلاغ
اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم فرمائے
اور حق کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اپنے ایمان کا خیال رکھۓ
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔