تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 28۔۔۔ اسلام دلیل کا دین ہے .. دلیل دیتا ہے .. دلیل مانگتا ہے ..
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 28
یہ قسط گزشتہ قسط کی تکمیل ہے
اسلام دلیل کا دین ہے .. دلیل دیتا ہے .. دلیل مانگتا ہے .. دلیل سے قائل کرنے کا کہتا ہے ... دیگر ادیان کو کہتا ہے کہ تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں .. جبکہ " احباب " نے دیدہ و دانستہ اس کے خلاف اصول بنائے ہیں .. کہ .. پہلے دل لے لو پھر دن لے لو ... قائل کرنا نہیں مائل کرنا ہے ... یہ راستہ دیکھ کر چلنے کا نہیں ، چل کر دیکھنے کا ہے ... پہلے چار مہینے لگاو پهر اعتراض کرو ... ان اصولوں سے بہت سی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں .. دین بچوں کا کھیل بن جاتا ہے .. جہاد اور نهی عن المنکر پر ان کی زد پڑتی ہے ...
آئیے یہ دیکهتے ہیں کہ اسلام دلیل کو کیا اہمیت دیتا ہے ..
قل هاتوا برهانكم أن كنتم صادقين ..
البقرة 111
ترجمہ :
کہہ دو کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو ۔۔۔
و حيث ما كنتم فولوا وجوهكم شطره لئلا يكون للناس عليكم حجة ..
البقرة 150
ترجمہ :
اور تم جہاں کہیں بھی ہو ( نماز پڑھتے وقت ) مسجد حرام کی طرف رخ کیا کرو ( تحویل قبلہ کا یہ حکم اس لئے دیا ) تاکہ لوگوں کی تم پر کوئی دلیل نہ ہو ( یعنی وہ دلیل میں غالب نہ آئیں )
الله ولي الذين آمنوا يخرجهم من الظلمت إلى النور ، والذين كفروا أولياءهم الطاغوت يخرجونهم من النور إلى الظلمت ..
البقرة 257
ترجمہ :
ﷲ مومنوں کے ناصر ومددگار ہیں ، ان کو ( گمراہی اور جہالت کی ) تاریکیوں سے ( ایمان وہدایت اور علم کی ) روشنی کی طرف لاتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیا ، ’’ طاغوت ‘‘ ان کے دوست ہیں ، جو ان کو روشنی سے تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں ۔۔۔
روشنی : دلیل ہے ۔۔۔ تاریکی : عدمِ دلیل ہے ۔۔۔ اسلام روشنی کا دین ہے ۔۔۔ ہدایت وعلم کی روشنی ۔۔۔ اندھیروں میں رکھنا طاغوت کا کام بتایا گیا ہے ۔۔۔
سنلقي في قلوب الذين كفروا الرعب بما اشركوا بالله ما لم ينزل به سلطاناً ..
آل عمران 151
ترجمہ :
ہم یقیناً کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے ؛ کیونکہ انھوں نے ﷲ کے ساتھ شرک کیا ؛ باوجودیکہ ﷲ نے اس پرکوئی دلیل نہیں اتاری ۔۔۔
دیکھا آپ نے ؟ شرک کو یہ طعنہ دیا گیا ہے کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ۔۔۔
ياأيها الذين آمنوا لا تتخذوا الكافرين أولياء من دون المؤمنين ، اتريدون أن تجعلوا لله عليكم سلطاناً مبيناً .. النساء 144
ترجمہ :
اے مسلمانو ! مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنالو ، کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے ہی خلاف اﷲ کی کھلی ہوئی حجت قائم کرلو ؟
ما لهم به من علم إلا اتباع الظن ..
النساء 157
ترجمہ
سوائے ظن و تخمین کی پیروی کے ان کو اس کا یقینی علم نہیں ہے
رسلا مبشرين و منذرين لئلا يكون للناس على الله حجة بعد الرسل ..
النساء 165
ترجمہ
ہم نے پیغمبر اس لئے بھیجے کہ وہ خوشخبری دیں اورڈرائیں ؛ تاکہ لوگوں کے لئے ان پیغمبروں کے بعد ﷲ کے سامنے کوئی حجت باقی نہ رہے
ياأيها الناس قد جآءكم برهان من ربكم وأنزلنا إليكم نورا مبيناً ..
النساء 174
ترجمہ
اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے پرودگار کی طرف سے ایک دلیل آچکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف کھلی ہوئی روشنی اتار دی ہے
قل إني على بينة من ربي وكذبتم به ..
الأنعام 57
ترجمہ
کہہ دیں : میں اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں ، جس کو تم لوگ جھٹلارہے ہو
وكيف أخاف ما أشركتم ولا تخافون أنكم أشركتم بالله ما لم ينزل به عليكم سلطاناً .. الأنعام 81
ترجمہ :
اور تم جنھیں شریک ٹھہراتے ہو ، میں ان سے کیوں ڈروں ؟ حالاں کہ تم ﷲ کے ساتھ شریک ٹھہرانے پر نہیں ڈرتے ؛ باوجودیکہ ﷲ نے تم پر اس کے حق میں کوئی دلیل نہیں اُتاری ۔۔۔
وإن تطع أكثر من في الأرض يضلوك عن سبيل الله ، إن يتبعون إلا الظن وإن هم إلا يخرصون ..
الأنعام 116
ترجمہ
اور اگر آپ زمین میں موجود اکثر لوگوں کا کہا ماننے لگیں تو وہ تو آپ کو ﷲ کے راستہ ہی سے ہٹا دیں گے ، وہ صرف گمان کی پیروی کرتے اور محض اٹکل کی باتیں کرتے ہیں
أو من كان ميتاً فأحييناه وجعلنا له نورا يمشي به فى الناس كمن مثله في الظلمات ليس بخارج منها ..
الأنعام 122
ترجمہ
جو شخص مردہ ہو پھر ہم اسے زندہ کردیں اور اس کے لئے روشنی بھی مہیا کردیں ، جس کے ذریعہ وہ لوگوں کے درمیان چلے ، کیا اس کی طرح وہ ہوسکتاہے ، جو تاریکیوں میں پڑا ہو ، وہ اس سے نکل ہی نہیں پائے ؟
قل هل عندكم من علم فتخرجوه لنا، إن تتبعون إلا الظن وإن أنتم إلا تخرصون ¤ قل فلله الحجة البالغة، فلو شاء لهداكم اجمعین .. الأنعام 148 و 149
ترجمہ
کہہ دیجئے : کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے ، جس کو تم ہمارے سامنے پیش کرو ؟ تم لوگ محض گمان کی پیروی میں لگے ہو ، اور صرف اٹکل سے کام لے رہے ہو ، کہہ دیجئے : اﷲ کے لئے واضح دلیل ہے اگر ﷲ چاہتے تو تم سب کو ہدایت دے دیتے
قل إنما حرم ربي الفواحش ما ظهر منها وما بطن والاثم والبغي بغیر الحق وان تشركوا بالله ما لم ينزل به سلطاناً وان تقولوا على الله ما لا تعلمون ..
الأعراف 33
ترجمہ
کہہ دیجئے کہ میرے پروردگار نے تو صرف کھلی اور چھپی ہوئی بے حیائی کی باتوں کو ، گناہ کو ، ناحق ظلم کرنے کو ، ﷲ کے ساتھ کسی کے شریک ٹھہرانے کو --- جس پر ﷲ نے کوئی سند نہیں اُتاری ہے --- اور بغیر جانے بوجھے ﷲ پر جھوٹی باتیں گھڑنے کو حرام قرار دیا ہے
اتجادلونني في أسمآء سميتموها أنتم وآبآءكم ما نزل الله بها من سلطان .. الأعراف 71
ترجمہ
کیا تم ہم سے کچھ اپنے اور اپنے باپ دادا کے خود ساختہ ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو ، جن ( کے معبود ہونے ) پر ﷲ نے کوئی دلیل نہیں اُتاری ہے
ليهلك من هلك عن بينة ويحيى من حي عن بينة ..
الانفال 43
ترجمہ
تاکہ جو ہلاک ہو ، وہ دلیل (دیکھنے) کے باوجود ہلاک ہو اور جو زندہ رہ جائے ، وہ بھی دلیل کی بنیاد پر زندہ رہے
وما يتبع أكثرهم إلا ظنا ، إن الظن لا يغني من الحق شيئاً ..
يونس 36
ترجمہ
ان میں سے اکثر لوگ محض بے بنیاد گمان کی پیروی کررہے ہیں ، یقیناً ایسا گمان حق کو جاننے کے سلسلہ میں ذرا بھی فائدہ مند نہیں
إن يتبعون إلا الظن وإن هم إلا يخرصون .. يونس 66
ترجمہ
وہ محض بے دلیل گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور صرف اٹکلیں دوڑا رہے ہیں !
قالوا اتخذ الله ولدا سبحانه هو الغني له ما في السموات وما في الأرض ، إن عندكم من سلطان بهذا ، اتقولون على الله ما لا تعلمون ..
يونس 68
ترجمہ
وہ لوگ کہتے ہیں : ﷲ نے ( اپنا ) بیٹا بنایا ہے ، ﷲ کی ذات اس سے پاک ہے ، وہ بے نیاز ہے ، جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے ، سب اسی کا ہے ، تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ہے کیا تم ﷲ کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو ، جس کا تم علم نہیں رکھتے ؟
افمن كان على بينة من ربه ويتلوه شاهد منه ......
هود 17
ترجمہ
(جو شخص کافر ہو اور دنیا کا طالب ہو ، کیا وہ اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے ) جو اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیل پر ہو ، اس کے ساتھ ایک گواہ ( قرآن ) بھی موجود ہو
قال يقوم أرأيتم إن كنت على بينة من ربي .. هود 28 .. هود 63 .. هود 88 ..
ترجمہ
نوح / ہود/ صالح نے کہا : ’اے میری قوم ! بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی جانب سے واضح دلیل پر ہوں
ولقد أرسلنا موسى بآياتنا وسلطان مبين ..
هود 96
ترجمہ
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور واضح دلیل دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا
الر كتاب أنزلناه إليك لتخرج الناس من الظلمت إلى النور بإذن ربهم إلى صراط العزيز الحميد .. إبراهيم 1
ترجمہ
ہم نے یہ کتاب آپ پر اس لئے اُتاری ہے کہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم کے مطابق تاریکیوں سے روشنی کی طرف یعنی قابل تعریف اور زبردست خدا کے راستہ پر لے جائیں
هؤلاء قومنا اتخذوا من دونه آلهة ، لولا يأتون عليهم بسلطان بين ..
الكهف 15
ترجمہ
یہ ہماری قوم ہے ، جس نے اللہ کے ساتھ دوسرے معبود تراش لئے ہیں ، وہ اس پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟
أو لم تأتهم بينة ما في الصحف الأولى ..
طه 133
ترجمہ
کیا ان کے پاس وہ واضح نشانی نہیں آئی جو پہلی کتابوں میں تھی
و يعبدون من دون الله ما لم ينزل به سلطاناً وما ليس لهم به علم ، ..
الحج 71 ..
ترجمہ
اور وہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو پوجتے ہیں ، جن (کے معبود ہونے ) کی اللہ نے کوئی دلیل نہیں اُتاری ہے اور نہ خود ان کو اس بارے میں کوئی علم ہے
قل هاتوا برهانكم .. الأنبياء 24
ومن يدع مع الله إلها آخر لا برهان له به فإنما حسابه عند ربه ، إنه لا يفلح الكافرون .. المؤمنون 117
ترجمہ
اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرے گا ؛ حالاں کہ اس کے پاس اس کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے تو اس کے پروردگار کے پاس اس کا حساب ہوگا
أاله مع الله ، قل هاتوا برهانكم إن كنتم صادقين ..
النمل 64
ترجمہ
کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ؟؟ آپ کہئے : اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو
ونزعنا من كل أمة شهيدا فقلنا هاتوا برهانكم .. القصص 75
ترجمہ
اور ہم ہر اُمت میں سے ایک ایک گواہ الگ کرلیں گے ، پھر ہم کہیں گے : اپنی دلیل لاؤ
أم آتيناهم كتابا فهم على بينة منه ..
فاطر 40
ترجمہ
کیا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی تھی جس کی وجہ سے وہ دلیل پر تھے ؟
الذين يجادلون في آيات الله بغير سلطان أتاهم ، كبر مقتا عند الله وعند الذين آمنوا .. غافر 35
ترجمہ
جو بغیر کسی دلیل کے جو اُن کے پاس آئی ہو ، اللہ کی آیتوں کے سلسلہ میں جھگڑے کرتے ہیں ، ان کا یہ جھگڑنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک بڑا ہی ناپسندیدہ ہے
الذين يجادلون في آيات الله بغير سلطان أتاهم ، إن في صدورهم إلا كبر ما هم ببالغيه .. غافر 56
ترجمہ
جو لوگ بغیر کسی دلیل کے --- جو اُن کے پاس آئی ہو --- اللہ کی آیتوں کے بارے میں جھگڑتے رہتے ہیں ، ان کے دلوں میں بڑائی کا احساس ہے ، جہاں تک وہ پہنچ نہیں سکیں گے
افمن شرح الله صدره للإسلام فهو على نور من ربه ..
الزمر 22
ترجمہ
بھلا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو ( کیا وہ اور سخت دل ایمان نہ لانے والے برابر ہوسکتے ہیں ؟ )
وكذلك اوحينا إليك روحا من أمرنا، ما كنت تدري ما الكتاب ولا الإيمان ولكن جعلناه نورا نهدي به من نشاء من عبادنا ..
الشورى 52
ترجمہ
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے ایک فرشتہ بھیجا ، آپ کو معلوم نہیں تھا کہ کتاب کیا چیز ہے اور ایمان کیا ہے ؛ لیکن ہم نے اس (قرآن ) کو ایک روشنی بنادیا ، جس کے ذریعہ ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ، راستہ دِکھادیتے ہیں
أفمن كان على بينة من ربه كمن زين له سوء عمله واتبعوا أهواءهم ..
محمد 14
ترجمہ
بھلا وہ شخص جو اپنے پروردگار کے (مقرر کئے ہوئے) روشن طریقہ پر ہو ، ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جس کو اس کے برے کام خوشنما کرکے دکھادیئے گئے ہوں اور وہ اپنی خواہشات پر چلتے ہوں ؟
أم لهم سلم يستمعون فيه ، فليأت مستمعهم بسلطان مبين ..
الطور 38
ترجمہ
یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر (آسمان کی باتیں ) سن آیا کرتے ہیں ، تو جو سننے والا شخص ہے ، اس کو واضح دلیل پیش کرنی چاہئے
إن هي إلا أسماء سميتموها أنتم وآبآءكم ما أنزل الله بها من سلطان ، إن يتبعون إلا الظن وما تهوی الأنفس ، ولقد جآءهم من ربهم الهدى ..
النجم 23
ترجمہ
یہ تو محض کچھ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں ، اللہ نے اس کی کوئی دلیل نہیں اُتاری ، یہ صرف اٹکل اور اپنے نفس کی خواہشات پر چل رہے ہیں
وما لهم به من علم إن يتبعون إلا الظن وإن الظن لا يغني من الحق شيئا ..
النجم 28
ترجمہ
ان کو اس کا کوئی علم نہیں ، وہ محض بے بنیاد گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور ایسا وہم و گمان حق کے معاملہ میں کچھ کام نہیں آتا
هو الذی ينزل على عبده آيات بينات ليخرجكم من الظلمت إلى النور ..
الحديد 9
ترجمہ
وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیتیں اُتارتا ہے ؛ تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لائے ۔۔۔
ياأيها الذين آمنوا اتقوا الله وآمنوا برسوله يؤتكم كفلين من رحمته ويجعل لكم نورا تمشون به ..
الحديد 28
ترجمہ
اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ تو اللہ تم کو اپنی رحمت سے دوہرا حصہ عطا کریں گے ، تم کو ایک ایسا نور عطا کریں گے کہ تم اس کو لئے ہوئے چلوگے ۔۔۔
یہ چند آیتیں آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیں .. آیتیں اور بهی بہت ہیں .. لیکن اتنی کافی ہیں ان شاء اللہ .. اس سے اہلِ علم کو خوب اندازہ ہو جائے گا ان شاء اللہ کہ اسلام میں دلیل اور روشنی کی کیا قیمت ہے .. اور یہ کہ دلیل سے گریز کن کا شیوہ ہے .. الله تعالی ہمیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ...
ان آیات سے آپ بخوبی معلوم کر سکتے ہیں کہ " احباب " کے اصول خود ساختہ اور بےبنیاد ہیں غلط ہیں .. کیونکہ قائل کئے بغیر مائل کرنا اندھیروں میں چلانا ہے .. اعتراض کے ہوتے ہوئے اور حل ہوئے بغیر کسی کام میں لگنا یا لگانا اندھیروں میں بهٹکنا اور بهٹکانا ہے .. دیکھ کر چلنا چاہئے یہی اسلام کا درس ہے .. چل کر دیکھنا اندھیروں میں چلنا ہے .. اور اسلام تو آیا ہی اس لئے تها کہ لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے
قارئین کرام کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ ، مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید ( نحسبہ ) رحمہ اللہ اور دیگر کئی حضرات نے تبلیغی جماعت پر وارد ہونے والے اعتراضات کے جوابات دے تو دئے ہیں پھر یہ بحث کیوں ؟
اس کا مختصر جواب تو یہ ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی جماعت کی موجودہ شکل موجودہ افکار و نظریات کا دفاع نہیں کیا .. یہی ہمارا ان حضرات کے بارے میں حسن ظن ہے .. کیونکہ موجودہ جماعت اور افکار و نظریات .. جو ہم نے اب تک کی قسطوں میں ذکر کئے ہیں .. کا دفاع کوئی مسلمان نہیں کرسکتا .. تاہم ان حضرات کے جوابات کا کسی قدر تفصیلی جائزہ لینے کا بھی ارادہ ہے ان شاء اللہ .. آپ انتظار فرمائیں ہم بھی انتظار کر رہے ہیں .. بحث ادب کے دائرے میں اور علمی اصولوں کے ساتھ ہوگی ان شاء اللہ ...
اعتراضات و اشکالات حضرت شیخ الحدیث اور مفتی صاحب رحمهما الله کے بعد بھی ہو رہے ہیں .. ان حضرات نے جواب دینے کی اگرچہ اپنی کوشش کی لیکن تبلیغی جماعت کا اصول اعتراضات کی طرف توجہ نہ دینے کا ہے .. کوئی بدعات میں شرکت اور تایید پر اعتراض کرے .. یا جہاد و مجاہدین کے خلاف کھلم کھلا محاذ آرائی پر ٹوکے .. یا غیر شرعی عقائد و نظریات پر انگلی اٹھائے .. کسی کی بات پر بھی کان نہ دهرو .. بس اپنا کام کرتے رہو .. یہ ہیں ان کے اصول .. جس سے دین کی عظمت و وقعت دلوں سے رخصت ہو گئی .. علماء کرام کی نصیحتوں اور اصلاح کا کوئی وزن نہ رہا .. کوئی تبلیغی جماعت سے اپنی اصلاح کروائے تو ٹهیک ورنہ تبلیغی جماعت کسی کی اصلاح کی محتاج نہیں .. بس اس طرزِ عمل کی تردید میں یہ دو قسطیں لکھ لیں ..
الله تعالی سے دعا ہے کہ اس مختصر سی کوشش کو قبول فرما کر اسے نافع بنائے .. آمین
اپنے ایمان کا خیال رکھۓ
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔