Sunday, 28 June 2020

تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 47 تبلیغی جماعت اور جہاد .. حصہ چہارم


تبلیغی جماعت کیا ہے؟ مفتی عبد المعز ـ عمر پالن پوری -سنگین فتنہ-Sangeen fitna
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 47
تبلیغی جماعت اور جہاد .. حصہ چہارم

🔪 عمر پالنپوری بمقابلہ جہاد

مولانا عمر پالنپوری صاحب ، تبلیغی جماعت کا ایک بڑا نام ہے .. حضرت نے بهی اس کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے ... آپ ایک بیان میں فرماتے ہیں ...
" اگر وہ کلمہ نہ پڑهیں تو بھی ہمیں لڑائی نہیں کرنی ، ہم لڑائی بهڑائی والے لوگ نہیں ... صحابہ لڑائی بهڑائی والے لوگ نہیں تھے .. وہ جو تلواریں لے کر جاتے تھے وہ تو اس زمانے میں ڈاکہ ڈالنا ، مارنا ، پیٹنا اس معاشرے میں عام تھا ... تو اپنی حفاظت کے لئے تلواریں لیتے تھے "

یہ ایک ایسا بیان ہے کہ اس پر تبصرہ کرنے اور اس کی تردید لکھنے کا بھی دل نہیں کرتا ... میرے خیال میں اس کی تردید کے لئے ایک عام مسلمان کافی ہے .. حیران ہوں کہ قرآن و سنت اور چودہ صدیوں پر محیط جہادی تاریخ والی امت کے درمیان لاکھوں لوگوں کے اجتماعات میں اس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں ... ذہن اس گتھی کو سلجھانے سے عاجز ہے کہ یہ سب کچھ کیونکر ممکن ہوا ؟ ... بس یہ بیان اس لئے یہاں لکھ دیا ہے کہ تم تبلیغی جماعت کے بارے میں اندازہ کر سکو کہ
ایں خانہ ہمہ برباد است

تبلیغی جماعت نے دیگر جہاد مخالف بیانات کی طرح اس بیان پر بهی چپ کا روزہ رکھ لیا ہے ... اور ہمارے علماء کرام کی مصلحت پسندی میں بھی کوئی فرق نہیں آیا .. اس سے یہ معلوم ہوا کہ تبلیغی جماعت جہاد کی مخالفت میں کسی حد تک بهی جا سکتی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین پر جھوٹ باندھ سکتی ہے ورنہ وہ قاتلوا اور اقتلوا کے اوامر اور وہ صحابہ کرام کا شوق شہادت .. وغیرہ وغیرہ
اپنے اور اپنے متعلقین کے ایمان کا خیال رکھئے

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔