Wednesday, 9 September 2015

لاکھوں کے اجتماعات کے اندر درس قرآن کے خلاف کس طرح ذہن سازی کی جاتی ہے.


کراچی منگو پیر کے سالانہ۲۰۱۴ کے اجتماع میںلاکھوں کے مجمع میں کوئی بیان کررہاتھا
جس میں راقم خود بھی موجود تھا۔
کسی بہت بڑے عالم کا نام لیا جو مجھے یاد نہیں کہ ایک شخص ان کا درس قرآن کتنے عرصے تک سنتا رہا لیکن اسکی اصلاح نہیں ہوئی اور اس نے کچھ وقت تبلیغ میں لگایا تو اس کی سمجھ میں بات آگئی ۔۔۔۔اور اسکی اصلاح ہوگئی ۔ اور پھر کہا کہ یہ تبلیغ کا کام بین القوامی کام ہے اسکے مقابلے میں درس قرآن میں بیٹھنے کی مثال اس طرح ہے کہ کسی نے اپنے گھر کے صحن میں کچھ آلو ٹماٹر لگائے اب اس چھوٹی سی جگہ یہ آلو ٹماٹر سے تو اسکے اپنے گھر کا کھانا بھی تیار نہیں ہوسکتا اس میں اور چیزوں کی بھی ضرورت ہے اور اسکے علاوہ گھر کی دیگر ضروریات آلو پیاز کیا پوری کریں گے ...اور اس تبلیغ کے کام کی مثال اس طرح ہے کہ کسی نے بہت بڑی زمین یہ تمام سبزیاں لگائی ہوں اور خود بھی کھائے اور دوسرے کو بھی فروخت کرکے تمام گھر کی ضروریات پوری کرے یہ ہے تبلیغ کا عالمی کام اور اس کے عالمی فائدے ....درس قرآن کا مقابلے میں (معاذاللہ)
لاکھوں کے اجتماعات میں ایسی باتیں سننے کے بعد یہ لوگ علمائے کرام کے پاس کیا ذہن لیکر جاتے ہیں ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔