(عالمی تحریک تحفظ ایمان کی طرف سے سنگین فتنہ بلاگر پیج اور فیس بک لائک پیج
بنانے کے اغراص و مقاصد)
ہم سوال کرتے ہیں کچھ اور دنیاوالے جواب دیتے ہیں کچھ اور
ہم سوال کرتے ہیں تحریف کے بارے میں لوگ جواب دیتے ہیں تبلیغ کے بارے میں ۔
تبلیغ تو الحمدللہ بہت ہی اچھاکام ہے...
مگر تبلیغ کا لیبل لگا کر تحریف کی دعوت کا پھیلاناکس کا کام ہے۔
ایک ہے زم زم کا لیبل لگا کر لوگوں کو شراب پلانااور ایک ہے تبلیغ کا لیبل لگاکر
مسلمانوں میں تحریف معنوی کی دعوت کا پھیلانا
تحریف یہودیوں کی خصلت ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔
یہودی تحریف کریں تو لعنتی اورتبلیغی جماعت والے تحریف کریں تو کیا رحمت کے مستحق ہونگے ؟
کیا فرماتے ہیں مہتمم دار العلوم دیوبندتحریف کی دعوت پھیلانے والوں کے بارے میں
بعض لوگ تبلیغ کے نام سے کچھ دین کا کام کر رہے ہیں مگر وہ تبلیغ نہیں تحریف کر رہے ہیں۔
(حضر ت مولانا قاری محمد طیب صاحب ،کتاب :کفایت المفتی ، جلد 2 صفحہ نمبر 112 سن 1964)
ٓٓتبلیغ وہ کریں جو مولانا الیاسؒ اور مولانا محمد یوسفؒ کے زمانے میں تھی بعد میں خرابیاں اور تحریف
پیدا ہو گئی ہے ۔(حضرت مولانامحمد طلحہ بن شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا ؒ مصنف ، فضائل اعمال)
بیان : مدرسہ معد الخلیل کراچی 22جمادی الثانی 1436ھ ، 12اپریل 2015
ناقل : حضرت مولانا فضل محمد صاحب (استاذ الحدیث جامعہ علوم الاسلامیہ ،بنوری ٹاؤن کراچی)
کیافرماتے ہیں تحریف کے بارے میں حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ
ترجمہ: تحریف معنوی تاویلات فاسدہ کا نام ہے یعنی سینہ زوری اور کھینچا تانی کر کے راہ مستقیم سے ہٹ
کر آیت کو اس کے اصل معنی کے خلاف پر حمل کرنا ۔(شرح فوز الکبیر صفحہ نمبر 55)
تم ایک آیت کا ترجمہ درست کرو جو تبلیغ کے بارے میں پڑھتے ہو دنیا بھرمیں کہیں بھی
پھر مجھے اسرائیل میں کام کرکے بتاؤ۔(ایک تبلیغی کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں )
(دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کے مفتی محمد حنیف صاحب ،دامت برکاتہم)(سنگین فتنہ صفحہ نمبر 28)
جو لوگ چھپاتے ہیں اس کو جس کو نازل کیا ہے ہم نے ان پر لعنت کرتا ہے اللہ....( البقرہ 159 )
قرآن وعیدیں سناتا ہے جن کے بارے میں آ پ فضائل سناتے ہیں ان کے بارے میں
آپ حمایتی کس کے ....تبلیغ قرآن کے..... یا تحریف قرآن کے؟
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔