Monday, 7 December 2020
Sunday, 29 November 2020
Saturday, 28 November 2020
Sunday, 28 June 2020
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 48 تبلیغی جماعت اور جہاد ... حصہ پنجم
Posted by
sangeen fitna
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 47 تبلیغی جماعت اور جہاد .. حصہ چہارم
Posted by
sangeen fitna

تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 47
تبلیغی جماعت اور جہاد .. حصہ چہارم
🔪 عمر پالنپوری بمقابلہ جہاد
مولانا عمر پالنپوری صاحب ، تبلیغی جماعت کا ایک بڑا نام ہے .. حضرت نے بهی اس کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے ... آپ ایک بیان میں فرماتے ہیں ...
" اگر وہ کلمہ نہ پڑهیں تو بھی ہمیں لڑائی نہیں کرنی ، ہم لڑائی بهڑائی والے لوگ نہیں ... صحابہ لڑائی بهڑائی والے لوگ نہیں تھے .. وہ جو تلواریں لے کر جاتے تھے وہ تو اس زمانے میں ڈاکہ ڈالنا ، مارنا ، پیٹنا اس معاشرے میں عام تھا ... تو اپنی حفاظت کے لئے تلواریں لیتے تھے "
یہ ایک ایسا بیان ہے کہ اس پر تبصرہ کرنے اور اس کی تردید لکھنے کا بھی دل نہیں کرتا ... میرے خیال میں اس کی تردید کے لئے ایک عام مسلمان کافی ہے .. حیران ہوں کہ قرآن و سنت اور چودہ صدیوں پر محیط جہادی تاریخ والی امت کے درمیان لاکھوں لوگوں کے اجتماعات میں اس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں ... ذہن اس گتھی کو سلجھانے سے عاجز ہے کہ یہ سب کچھ کیونکر ممکن ہوا ؟ ... بس یہ بیان اس لئے یہاں لکھ دیا ہے کہ تم تبلیغی جماعت کے بارے میں اندازہ کر سکو کہ
ایں خانہ ہمہ برباد است
تبلیغی جماعت نے دیگر جہاد مخالف بیانات کی طرح اس بیان پر بهی چپ کا روزہ رکھ لیا ہے ... اور ہمارے علماء کرام کی مصلحت پسندی میں بھی کوئی فرق نہیں آیا .. اس سے یہ معلوم ہوا کہ تبلیغی جماعت جہاد کی مخالفت میں کسی حد تک بهی جا سکتی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین پر جھوٹ باندھ سکتی ہے ورنہ وہ قاتلوا اور اقتلوا کے اوامر اور وہ صحابہ کرام کا شوق شہادت .. وغیرہ وغیرہ
اپنے اور اپنے متعلقین کے ایمان کا خیال رکھئے
Saturday, 27 June 2020
ت تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 46 طارق جمیل بمقابلہ جہاد
Posted by
sangeen fitna
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟
قسط 46
🔪 طارق جمیل بمقابلہ جہاد
مولانا
طارق جمیل صاحب کی مخالفت جہاد اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ... موصوف
مختلف بیانات میں عجیب و غریب فلسفے بیان فرماتے رہتے ہیں ... بریلویوں میں
جاتے ہیں تو بریلویانہ بیان ، شیعوں میں جاتے ہیں تو شیعیانہ بیان ، یہاں
تک کہ کینیڈا کے کافروں میں جاتے ہیں تو کافرانہ بیان ، جیسے کینیڈا کے
کافروں کے سامنے بیان کیا تو ارشاد فرمایا کہ : جس حکومت سے عوام خوش ہوں
اس حکومت سے اللہ بھی خوش ہوتے ہیں ، اور میں نے یہاں پوچھا دیکھا ، لوگ
آپ سے خوش ہیں ......
تبلیغی جماعت کیا ہے ؟ قسط 45۔۔۔ اکابر تبلیغی کی جماعت کی جہاد کے خلاف کھلی محاذ آرائی
Posted by
sangeen fitna






